خیبر پختونخواہ میں انشاءاللہ آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہوگی.حاجی غلام علی.

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ میں انشاءاللہ آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہوگی.حاجی غلام علی. جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے سکریٹری اطلاعات مفتی شفیق آحمد نے پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما سابق سنیٹر حاجی غلام علی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر چترال تشریف لائے اور اس دورے میں جے یو آئی چترال کی دعوت پر گورنر کاٹج چترال میں جے یو آئی چترال کے ضلعی کابینہ اراکین مجلس شوری و عمومی اور ضلع وتحصیل کونسل کے اراکین سے خطاب کیا. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعت علماء اسلام صوبہ بهر میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں صوبہ میں جے یو آئی کی حکومت ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ مغربی سامراج سے ہے بیرونی طاقتیں پاکستان میں مغربی ذهنیت ،مغربی سوچ ،مغربی تہذیب وتمدن ہم پر مسلط کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور اکابریں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جے یو آئی ان کا مقابلہ کررہی ہے . جے یو آئی کے ساتهی اپنے صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں اور بهر پور طریقے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف رہیں. جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالشکور اور دوسرے ساتهیوں نے حاجی غلام علی کی دلچسپی اور چیمبر آف کامرس کی کوششون سےچترال میں ترقیاتی کاموں خصوصا چترال اور دروش بازار میں روڈوں کے بلیک ٹاپنگ پر ان شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔