ڈاکٹر اسرار الدین ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ڈی ایم ایس تعینات 

چترال ( ارشاد اللہ شادؔ ) کسی بھی ادارے یا شعبے کی اچھی اور بری کارکردگی کا براہ راست تعلق اس ادارے یا شعبے کے سربراہ کی فرائض کی ادائیگی پر ہوتا ہے۔ ایسے سربراہان میں ایک نام MS ڈاکٹر افتخار ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کا بھی ہے۔DHQ ہسپتال چترال میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ چارج سنبھالتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ، اتنے عرصے میں مریضوں کے بہترین علاج معالجے کے ساتھ ایک صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر افتخار ایک فرض شناس آفیسر ہے اور اپنے کام میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر اسرار الدین کو اُنکی ذہانت ، قابلیت اور محنت کی بنیادپر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں بطور DMSتعینات کیا۔یاد رہے ڈاکٹر اسرار الدین ایک ذہین ، قابل، محنتی اور پُر عزم ڈاکٹر ہے۔ چترال کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈاکٹر اسرار الدین کو بطور DMS تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر اسرار الدین DMSاپنے وسیع تجربہ کی بنیاد پر DHQہسپتال چترال میں بہتری لے آئیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔