گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں عربی لینگویج کورس کا آغا ز 4اکتوبر سے ہوگا۔ صدر گورنمنٹ دارالعلوم مولانا حبیب اللہ

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ )صدر گورنمنٹ دارالعلوم مولانا حبیب اللہ نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تمام طالبان علوم نبوت، معلمین علوم دینیہ اور مبلغین دین متین کو نہایت مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں دور جدید کی شدید دینی و عصری ضرور ت کو مد نظر رکھ کر الدورۃ اللغتہ العربیہ ( لینگویج کورس)کا آغاز کیا جارہا ہے۔
’’عربی کی اہمیت ‘‘
1۔ قرآن کریم ااور احادیث مبارک کو سمجھنے کیلئے عربی زبان نا گزیر ہے۔
2۔ حج اور عمرے کی ادائیگی کے دوران قدم قدم پر عربی کی ضرورت پڑتی ہے ۔
3۔ عرب ممالک میں روزگار کیلئے جانے والوں کو عربی ہی سے واسطہ پڑتا ہے۔
4۔ دین مبین کی عظیم خدمت دعوت تبلیغ کیلئے عربی کی اہمیت مُسلّم ہے۔
5۔ عربی دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ الدورۃ اللغتہ العربیہ ( لینگویج کورس ) کا آغاز گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں 4اکتوبر بروز بدھ کو ہو رہا ہے۔ مذکورہ کورس دارالعلوم کے زیر انتظام بعد الظہر 2:30ہوا کرے گااور ہفتے میں چار کلاسیں ہونگی۔جملہ اھالیان علاقہ سے استدعا ہے کہ اس عظیم کورس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔