سنیئر صحافی تاج محمد فگارمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے چترال پریس کلب میں قرآن خوانی ہوئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) سنیئر صحافی ادیب اور شاعر تاج محمد فگار کو سینکڑوں آشکبار انکھوں کے سامنے جمعہ کے روز سپرد خاک کیا گیا ۔ اُن کی نماز جنازہ جنگ بازار مسجد کے احاطے میں قبرستان کے قریب ادا کی گئی ۔ جنازے میں علماء کرام ، سرکاری آفیسران ، سیاسی قائدین ، زبان و ادب ،صحافت سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد آزان چترال پریس کلب میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی ۔ جس میں جملہ ممبران پریس کلب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ختم قرآن کے بعد اُن کی مغفرت کیلئے دُعا کی گئی ۔ اور خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ صدر پریس کلب ظہیر الدین اور سابق صدر محکم الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاج محمد فگار کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔ اور اُن کی اچانک وفات کو کھوار زبان و ادب اور صحافتی اداروں کیلئے بہت بڑے نقصان سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تاج محمد فگار کھوار زبان و ادب سے دلی محبت رکھتے تھے ۔ اور ادب کی ترویج میں اُن کا اور اُن کے خاندان کا بہت بڑا حصہ ہے ۔اسی طرح صحافتی شعبے میں بھی اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔