وزیراعظم پاکستان دسمبر 2017 میں گولین گول پراجیکٹ کاافتتاح کرینگے،پراجیکٹ پردن رات کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری

اسلام آباد(میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کی زیر صدارت کیبنٹ بلاک اسلام آباد میں وزارت توانائی و پانی وسائل کاایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پرسیکرٹری پانی ووسائل،ممبر واٹر،ممبرپاؤر،جنرل منیجرنارتھ اوروزارت کے دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت کے حکام نے خیبرپختونخوامیں جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیرکوبریفنگ دی۔ انجینئرامیرمقام نے سختی سے واپڈاحکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ روزمرہ اورہنگامی بنیادوں پرتمام منصوبوں کومعیاری اور پلان کے مطابق بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے،تربیلا فورتھ ایکس ٹینشن پراجیکٹ کی بروقت تکمل کے مجوزہ لائحہ عمل پرکام برق رفتاری سے جاری رکھاجائے تاکہ پراجیکٹ فروری2018تک مکمل ہوجائے تاکہ سسٹم میں جلدازجلدزیادہ بجلی شامل ہوجائے۔ انہوں نے گولین گول پراجیکٹ چترال کوبھی امسال دسمبرمیں مکمل کرنے، ٹرانسمیشن لائن چکدرہ سے چترال تک200 کلومیٹرکو تین حصوں جن میں گولین گول چترال، چترال چکیاتن اورچکدرہ شامل ہیں کوتقسیم کرکے دن رات کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں تا کہ پورے ملاکنڈڈویژن میں کم وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کامستقل طورپرخاتمہ ہوجائے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان انشاء اللہ دسمبر 2017 میں گولین گول پراجیکٹ کاافتتاح کرینگے جس سے چترال کے عوام بھی مستفیدہوں گے۔اجلاس میں حکام کومزیدہدایات دی گئیں کہ باشاپراجیکٹ کیلئے اراضی کے حصول کے عمل کومزیدتیز کیاجائے اورمالکان کوجلدازجلدزمین کامعاوضہ اداکیاجائے اوراس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا سے بھی میٹنگ کاانعقادکیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مہمندڈیم کے ثمرات سے بھی جلدازجلدعوام کومستفیدکیاجائے تاکہ پورے پشاور ، چارسدہ اورضلع نوشہرہ کے عوام بجلی سے استفادہ حاصل کریں،مہمند ڈیم کی پی سی ون بہت جلدپلاننگ کمیشن سے منظورہوجائیگا۔انہوں نے ورسک،درگئی،چترال اور تربیلا پاؤر ہاؤسز کو جلدازجلداپ گریڈکرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے اورکرم تنگی ڈیم سٹیج دوئم اورگومل زام پراجیکٹ اوربھاشاڈیم پرکام مزیدمہمیزدینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہرماہ رپورٹ طلب کی،کرم تنگی،ورسک،گومل زام،کیال فوراوردرگئی چترال میں بھی جاری منصوبوں کی مفصل بریفنگ دی گئی۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ جومنصوبے شروع کئے گئے ہیں انکی تکمیل سے عوام کوریلیف ملے گاجوہماراایجنڈااوروژن ہے، بہت جلد مختلف سائٹ کاخودبھی دورہ کرکے جائزہ لوں گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔