دنیا کے ساتھ اظہار یکجہتی ؛ گورنمنٹ سکول نگر دروش میں یوم سیاحت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

 دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ تعلیم کی ہدایت پر دنیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں گذشتہ دنوں گورنمنٹ مڈل سکول نگر دروش میں ’’ یوم سیاحت ‘‘کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین نے بھر پور انداز میں شرکت کیں اور طالب علموں کی بہتریں کار کرد گی پر ادارے کو خراج تحسیں پیش کیا۔اس موقع پریونین کونسل عشریت سے تحصیل کونسل کے ممبر حاجی روئیدار احمد ساجد مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سکول کی بہتریں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے طلبہ میں نصابی اورغیر نصابی سرگرمیوں کو یکساں اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں کئے جانے والی کوششوں کو سراہا۔ تقریب میں طلباء و طالبات نے تلاوت،حمد،نعت،ملی نغمے اور سیاحت کے موضوع پرتقاریر پیش کیے۔ چیمپئن ٹرافی کا حقدار ڈاکٹر عبدالقادر ہاؤس،دوسری ٹرافی کا حقدار جناح ہاؤس اور تیسری ٹرافی کا حقدار اقبال ہاؤس کو قرار دیا گیا۔اس موقع پر مختلف کلاسوں کے طلبہ میں رسہ کشی،میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی ہوئے۔ سکول ہذا کے ایک استاد مولانا محمد زرین کا تبادلہ ہوا تھا اس کے الوداعی پروگرام کو بھی آج یوم سیاحت کے پروگرام کے ساتھ منسلک کرکے استاد محترم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسیں پیش کرکے دعاوں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے سکول کی ترقیاتی کاموں کے لیے 1لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پروگرام کے اخراجات کے لیے 10ہزار روپے نقد ادا کئے۔ اس سے قبل مہمان خصوصی جب سکول پہنچے تو طلباء ، اساتذہ اور مقامی عمائدین نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور طلبہ نے مہمان خصوصی کو گل دستے پیش کئے۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔