حکمرانوں نے پاکستان کو امریکی گھوڑوں کا اصطبل بنا رکھا ،امیر جے آئی سراج الحق کا درگئی میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

درگئی(چترال ایکسپریس)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو امریکی گھوڑوں کا اصطبل بنا رکھا،ہم پاکستان کو اسلامی اور ویلفیئراسٹیٹ بنائینگے جہاں پر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جائیگی،ہمارے حکمرانوں نے گذشتہ ستر سال میں غریب کو مہنگائی اور بد امنی کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،حکمرانوں نے ستر سال پاکستان کو لوٹ کرلوٹی ہوئی رقوم بیرونی ممالک کے بنکوں میں جمع کی ہمیں اللہ نے موقع دیا تو قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم بیرونی نمالک سے لاکر لوٹنے والوں کو جیلوں میں بھیجیں گے،آنے والے انتخابات غلامان امریکہ اور غلامان محمد کے درمیان معرکہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی ملاکنڈ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے سابقہ وزراء اور اراکین اسمبلی کو جلسہ عام میں احتساب کیلئے بھی پیش کیا جبکہ اس موقع پر امیر صوبہ مشتاق احمد خان، جنرل سیکرٹری عبدالواسع، ضلع امیر مولانا جمال الدین، این اے 35امیدوار شہاب حسین، سابق ایم این اے بختیار معانی، سابق وزیر شاہ راز خان،پی کے 99امیدوار امجد علی شاہ،تحصیل درگئی امیر مولانا محمد طیب، ضلع مردان سابق امیر سلطان محمد،فضل ربانی ایڈوکیٹ، الخدمت فاؤنڈیشن صدر محمد افضل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے لوٹی ہوئی پائی پائی واپس لائینگے عوام اب حلیئے اور جھنڈے بدل کر قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اب ان چند خاندانوں کے حکمرانی کے دن گنے جاچکے ہیں اب ملک میں غلامان محمد کا راج آنے والا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے ملک کو چند ایسے گھوڑوں کا اصطبل بنایا ہے جہا ں پر ایک گھوڑے کی بدنامی پر دوسرے گھوڑے کو سامنے لاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اصطبل بنانے میں ہمارے حکمران ہی ذریعہ رہے انہوں نے کہا کہ اب جماعت اسلامی کی تحریک احتساب منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے اب وہ لوگ جنہوں نے مختلف ناموں اور جھنڈوں اور بھیس بدل کر قومی خزانے کو ماں کا دودھ سمجھ کر لوٹا ہے ان کیلئے ایک ہی جگہ باقی رہ گئی جو جیل ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سرع سال میں پاکستان میں حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اگر کیا تو اپنی ذات کی لئے کیا اپنی تجوریاں بھری عام آدمی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے ،عام آدمی عدالت اور ہسپتال نہیں جاسکتا عام آدمی انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہا ہے اور حکمران ایک آدمی کی تحفظ کیلئے راتوں رات آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی فیصلے کو بھی پاؤں تلے روندڈالتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگرجماعت اسلامی کی حکومت آئی تو پیش اماموں کو حکومتی خزانے سے تنخواہیں دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ہاتھ میں قرآن ہوگا اور اسی پر فیصلے ہوں گے،سود کا مکمل خاتمہ، تمام غیر قانونی اورانگریزوں سے وفاداری میں لئے گئی زمینیں بحق سرکار ضبط کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاکام صرف ٹیکسز لگانا اور عوام کا خون پینا نہیں بلکہ ایک پرامن چھتری اور ماں کی طرح پیار بھرا گود دینا ہے،سرکاری سکول،کالجوں سمیت پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کی فیسیں بھی حکومت ادا کریگی۔روزمرہ کی ضروری اشیاء آٹا، گھی چاول، چینی پر سبسڈی اور چار بیماریوں کینسر، دل، یرقان اور تھیلیسیما کا مفت علاج کیاجائے گا۔70سالہ بوڑھا پا الاؤنس، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے ملنے تک روزگار الاؤنس کا اجراء کیاجائے گا جبکہ غریبوں کی بجلی بل بھی حکومت ادا کرے گی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم مظلوموں کے ساتھ ہے، اللہ کے زمین پر اللہ کانظام چاہتے ہیں۔ ظلم اور جبر کی بجائے انصاف کانظام لانا چاہتے ہیں۔مظلوم کی وکالت کرنا چاہتے ہیں۔عدالتوں میں قرآن کا قانون اور اس پر فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔جبر ، ظلم،سودی تجارتی نظام کا خاتمہ،اور مزدور، کسان، غریب، لاچار اوربے بس عوام کیلئے ایک امید بھرا اور انصاف پر مبنی نظام کی تشکیل دیناچاہتے ہیں۔انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ ہمارے ملک میں سونے، زمرد،سٹیل ملز، واپڈا، کوئلہ،پی آئی اے اور دیگر موجود وسائل نے نقصان اور خسارہ کیاہے لیکن ایک ٹیکسی ڈرائیور اپنے لئے کار خرید کر اس میں منافع کماتاہے۔اس لئے میرا دل چاہتا ہے کہ تمام چوروں ، قاتلوں اور مجرموں کو اڈیالہ جیل میں ڈال دوں۔انہوں نے کہاکہ یہ مانتا ہوں کہ ہماری پارٹی میں جاگیردار ، سرمایہ دار، صنعتکار، لینڈ کروزر اور ہیلی کاپٹرز والے نہیں ہونگے لیکن ایمان کے طاقت سے منور لوگ موجود ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جماعت اسلامی کو ملک کی سپریم کورٹ، ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ورلڈ بینک نے ایمانداری، دیانت داری اور اعتماد کے قابل قرار دیا ہے تو آپ لوگ بھی ہمارا ساتھ دے کر اس ملک میں ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔