حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سب مہنگا کر دیا

حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سب مہنگا کر دیا، وزارت خانہ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 2روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں سب سے زیادہ یعنی چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد نئی قیمت کے مطابق پٹرول 73روپے 50پیسے، مٹی کا تیل 48روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 79روپے 40پیسے، لائٹ ڈیزل 46روپے لٹر ہوگیا۔

وزرات خزانہ کے بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت نےہائی اسپیڈڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا،ایف بی آر نے اکتوبر کے لیے سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 1فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئی شرح 31فیصد مقررکی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول، لائٹ ڈیزل اورمٹی کےتیل پر سیلزٹیکس کی شرح برقراررکھی ہے۔

پیٹرول پر اکتوبر کے دوران بھی سیلزٹیکس کی شرح17فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کےتیل پرسیلزٹیکس کی شرح صفر رہےگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔