ڈی ایس پی سرکل تورکھو اینڈ موڑکھوعطا اللہ کےزیر صدارت تورکھو کےنا ظمین منتخب نمائندوں اورعمائدین کا ایک اجلاس

تورکہو(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی ایس پی سر کل تورکھو اینڈ موڑکھوعطا اللہ کے زیر صدارت تورکھو کے نا ظمین منتخب نمائندوں اورعمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں علاقہ تور کھوبشمول ترہچ کے مسائل کا جایزہ لیا گیا منتخب نمائندوں اور عوامی نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی سرکل ہمارے درمیان موجود ہیں اس کی وساطت سے ہم اپنے مسائل حکومت کے افسران بالاتک پنچانے کی کوشش کریں گے یہ کہ یہاں پولیس کے سواحکومت کا کوئی بھی بندہ ہمیں دیکھائی نہیں دیتا صرف پولیس ہی ہمارا سہارا ہے اور پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اورایس ایچ او عبدالفتح کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ صرف ایس ایچ او ہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اس کے بعد تین چیزون پر فیصلہ کیا گیا کہ بونی تورکھو روڈ جس پر کام تو آغاز ہوچکا ہے لیکن سست روی کا شکار ہےاس کو جلد از جلد استارو سے ملایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹھیکہ دار پر نظر رکھی جائےاجلاس میں شرکائ نے کہا کہ ڈرائیوراپنے مان مانی سے کرایہ وصول کر رہے ہیں اور حکومت کا مقررکردہ کرایہ وہ نہیں لیتے لھذا اے سی ڈرائیور یونین کے ساتھ یہاں آکر منتخب نمائندوں کے ساتھ مل اس علاقے کے لئے علحدہ کرایہ نا مہ بنائے تاکہ سب کے لئے قابل قبول ہواُنہوں نے کہا کہ ہمارا سر کل ڈی ایس پی جو پہلے بونی میں ہوتے تھے اب اس کو موڑ کھوتعنیات کیا گیا ہے اس کی وجہ سے تورکھو کےعوام کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور تین چار گھنٹے مذید سفر کر نا پڑتا ہے لہذا ڈی ایس پی کو بو نی ہی میں لگایا جائے اس موقع پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ میں اپ کے یہ مطالبات حکام بلا تک پہنچاونگا اور انشا اللہ یہ مسائل حل ہو جائیں گےاس موقع پر شرکائ اجلاس نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تواس کہ سنگین نتیائج نکلنگے  اورعوام سڑکوں پر  نکلنے آنے پرمجبور ہو جائیں گے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔