دروش سے چترال آنے والی موٹر کار(غواگئے) گہریت کے قریب حادثے کا شکار، ایک شخص جان بحق ، چھ افراد زخمی

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس)دروش سے چترال آنے والی موٹر کار(غواگئے) گہریت کے قریب حادثے کا شکارہوگئی جسکے نتیجے میں ایک شخص جان بحق دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر موٹر کار جسے سلیم شاہ چلا رہا تھا دروش سے چترال آتے ہوئے گہریت کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک زخمی سمیع اللہ ولد میاں جی سکنہ بازار دروش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔گاڑی میں سوار تمام افرادایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔زخمیوں میں متوفی سمیع اللہ کا بھائی حضرت، زوجہ حضرت، حضرت کی ہمشیرہ اور دو کمسن بچے اور گاڑی ڈرائیور سلیم شامل ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔