جمعیت علماءاسلام چترال ایک قوت ہے اور متحد ہوکر الیکشن 2018 میں حصہ لے گی ،آئندہ حکومت چترال میں جے یو آئی کی ہوگی۔ امیر مولانا عبدالرحمن قریشی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)امیر جے یو آئی  مولانا عبدالرحمن قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام چترال ایک قوت ہے اور متحد ہوکر الیکشن 2018 میں حصہ لے گی اور انشاءاللہ چترال میں جے یو آئی ہی کو کامیابی حاصل ہوگی .۔اُنہوں نے کہا کہ  ضلعی کابینہ خیرسگالی کے طور پر ناراض اراکین کے ساتھ ملاقات کررہی ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق ناظم عمومی بلناس سے آج ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پرمولانا بلناس نے متحد ہوکر ایک قوت بن کر 2018چترال کے الیکشن میں آنے پر اتفاق کیا اس موقع پر ضلعی امیر نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ حکومت چترال میں جے یو آئی کی ہوگی.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔