انجینئر فضل ربی کی قیادت میں پی پی پی شمولتی تقریب کا اہتمام، مختلف پارٹیوں سے سینکڑوں افراد کی خاندان سمیت پی پی پی میں شمویت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار 15اکتوبر کو دنین چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پارٹی میں شامل ہونے والے چترال کے معروف صنعت کارانجینئر فضل ربی کی قیادت میں ایک شمولتی تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں پی پی پی کے ضلعی صدر ایم پی اے سلیم خان،پارٹی میں میں نئے شامل ہونے والے سابق ایم اے اپر چترال غلام محمد،پی پی پی کے ضلعی رہنماؤں سمیت تحصیل رہنماؤں اور جیالوں نے کثیر ت تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں انجینئر فضل ربی کے گھر میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام ہوا جس کے بعد پی پی پی میں شامل ہونے والوں اورجیالوں نے جلوس کی شکل میں دنین بازار سے ہوتے پارٹی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ تک پہنچا جہاں پرایک شمولتی تقریب میں مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمداوراور پی پی پی کے پرانے ورکروں سمیت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی اور غریبوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ غریبوں اورمظلوموں کی پارٹی ہے پی پی پی آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے جس نے نوجوانوں کوروزگارفراہم کئے ، بھٹو نے طبقاتی تعلیمی نظام کو ختم کر دیا تھا، امیر اور غریب ایک ہی بنچ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں اچھی اور معیاری تعلیم کو فروغ دی ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو دیکھ کر چترال کے کونے کونے سے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور پی پی پی کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے چترال کی ترقی کے لئے ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے، ذوالفقار علی بھٹوشہید، بینظیر بھٹو شہید اورآصف علی زرداری کے دور میں چترال کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا ذوالفقارعلی بھٹو شہد نے چترال میں ڈگری اور کامرس کالج کی بنیاد رکھی، چترال، دروش میں بجلی کا منصوبہ انہوں نے ہی شروع کرایاتھا، بینظیر بھٹو نے چترال کے مسائل پر خصوصی توجہ دی، لواری کے مشکل پہاڑوں سے انہوں نے یہاں بجلی پہنچائی، آصف علی زرداری نے چترال کے عوام کے دو ارب روپے کے قر ضے معاف کئے۔پارٹی میں حال ہی میں جماعت اسلامی سے پی پی پی شامل ہونے والے معروف صنعت کار انجینئرفضل ربی جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں مذہب اورقومیت کے نام پر سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کریں گے اکثرلوگ مذہب اورقومیت کواستعمال کرکے ووٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی قائدین چترال کودوحصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اپرچترال لوئرچترال کے نام سے پاکستان پیپلزپارٹی ارندوسے لے کربروغل تک وادی چترال کوبرابری کی نگاہ سے دیکھتا ہے چترال کے کونے کونے میں رہنے والے تمام لوگ ہمارے لئے قابل عزت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی جہا ں ہر پاکستانی برابری کی حیثیت رکھتا ہے ۔انجینئرفضل ربی نے کہاکہ پیپلزپارٹی برادری ازم اور علاقائی تعصب سے پاک سیاست پر یقین رکھتی ہے۔2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی کاررکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ اُچل کود کی سیاست کرنے والوں نے عوام کی فلاح و بہبور کے لیے کچھ نہیں کیا ہے ۔سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے کہاکہ جماعت علماء اسلام ایک دینی جماعت ہے لیکن افسوس سے کہتاہوں کہ چترال کے جے یو آئی کے ضلعی کابینہ نے دوسرے پارٹی کے اشاروں پرجماعت علماء اسلام کے سینئررہنماوں کودُکھ پہنچایا جس سے میرااختلاف ہوکرجماعت علماء اسلام کوخیربادکہتے ہوئے پی پی پی میں بغیرکسی لالچ اور غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکی مجھے آج احساس ہوا کہ مجھے کم ازکم 10سال پہلے پاکستا ن پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرناچاہیے تھا۔نئے شامل ہونے والے جماعت اسلامی یوسی ایون کے جنرل سیکرٹری مولاناقاری خلیل الرحمن اورآل پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما فدااحمدموڑدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشوراورضلعی صدرسلیم خان کے لیڈرشپ سے متاثرہوکرپی پی پی میں شمولیت اختیارکی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے دیگرسیاسی ومذہبی پارٹیز صر ف جلسے جلوس میں باتوں تک محدود ہے۔نئے شامل ہونے والوں میں عبدالحکیم سین ،فدااحمدموڑدہ،حاجی محمدیحییٰ گولدور،صدرڈرائیوریونین برنس معتبرشاہ،حسین خان برنس ،کرم الہی،فضل باری،وسیم باری ساکنان کاری آل مسلم لیگ سے عبدالواحدبکرآباد،رحمت افضل شاہ ،شیرافضل شاہ دنین پاکستان تحریک انصاف سے یوسی جنر سیکرٹری ایون مولاناخلیل الرحمن،اقبال خان بروز،مبارک اعظم بروز،سلیم محمددنین، حسین احمددنین، منظوراحمددنین،الیاس احمد،شکیل ،احمدفضل خالق ،شاہ مسعود،عرفان الدین ،عطاء اللہ ،فرمان علی شاہ،محمدحکیم ،حیدرعلی،ادریس ساکنان دنین جماعت اسلامی سے،نوراللہ دروش، محمدحکیم لال جغورجماعت علماء اسلام نے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ طورپر شمولیت اختیارکی۔اس موقع پر قاری نظام الدین نے الوداعی کلمات سے پروگرام کااختیام کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔