بونی میں جاری آل سکولززونل ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بونی ( جمشیداحمد)محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام بونی میں جاری آل سکول ٹورنامنٹ جمعہ کے روز تحصیل اسٹیڈیم گھلی بونی میں اختتام پذیر ہوا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں فٹ بال، ولی بال ،کرکٹ وغیرہ شامل تھے۔ آخر میں مستوج، تورکھو ،بونی زون کے مختلف کھیلوں کے ونرز کے درمیاں فائنل مقابلہ ہوا شائقین دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے اس طرح فٹ بال کا فائنل پامیر سکول اینڈ کالج بونی اور ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام تورکھو کے درمیان کھیلا گیا مقا بلہ آخری وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا آخری وقت میں پامیر سکول نے ایک اور فیصلہ کن گول کر کے فٹ بال کا فائنل اپنے نام کر لیا ، کرکٹ کا فائنل ہائی سکول بریپ اور ہائیر سکنڈری شاگرام کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہائی سکول بریب نے فائنل اپنے نام کرلی اسطرح ولی بال کا فائنل فلکن سکول اینڈ کالج نشکواور پامیر پبلک سکول کے درمیان کھیلا گیا پا میر سکول نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی فائنل کے مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل چرون سردار حکیم تھے انہوں خطاب کی اور نوجوان کھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور بہتریں ٹورنامنٹ کی انعقاد پر سکول ٹورنامنٹ انتظامیہ ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل صاحبان اورہیڈ ماسٹر نعیم الرحمن لال اور ان کے ساتھیوں کی تعریف کی اور اپنے طرف سے ونرز ٹیم کو دس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا آخر میں ونرز میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی اسطرح اس ٹور نامنٹ کے ونرز ضلع سطح پر چترال میں مقا بلوں میں حصہ لیں گے اور کامیاب ٹیمیں ڈویژنل اور صوبائی سطح کے مقابوں میں حصہ لیں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔