اے این پی ضلع چترال کا شمولیتی تقریب پی پی پی سے کئی افراد خاندان سمیت اے این پی میں شامل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اے این پی چترال کے سیکٹریٹ آفس میں ایک شمولتی تقریب زیر صدارت ضلعی صدر الحاج عیدالحسین منعقد ہوئی جسمیں میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ جنجریت دروش کے مشہور سیاسی سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے45سالہ ورکر اور پی پی پی جنجریت کے چیئرمین مظفر شاہ نے پی پی پی خو خیر باد کہکر اپنے خاندان سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے۔برشگرام کے خواتین کونسلر بی بی ریحانہ مداشیل کریم آباد،مداشیل کے کونسلر ذولیخہ بی بی جبکہ جغور شوت کے نوجوانان محمد رشید،سمیع الحق اور پی پی پی بالاحصار اوچشٹ کے چیئرمین ذوہیب حسین نے پی پی پی کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ضلعی صدر الحاج عیدا لحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی اور اُنہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔الحاج عید الحسین نے اس موقع پر کہا کہ اے این پی میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف پارٹیوں سے شمولیت کا سلسلہ جاری ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔