خیبرپختونخوا کے 3اضلاع میں6نومبر سے تین روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغازمہم کے دوران 5لاکھ 63ہزار بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

پشاور( پریس ریلیز ) خیبرپختونخوا کے 3اضلاع میں خصوصی تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر6نومبر سے شروع ہورہی ہے جس کے دوران 5لاکھ 63ہزار سے زائدبچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخواہ میں ای او سی کو آرڈنیٹرعاطف رحمان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ،یونیسیف کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر جوہرخان، بی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ ،ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدی ناصراور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کوپیر کے روز سے خیبرپختونخوا کے 3اضلاع چترال ،لوئردیراوراپردیرمیں شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا اس تین روزہ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پرپانچ سال سے کم عمر کے 5لاکھ63ہزار789 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی2109ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1842موبائیل ، 150فکسڈ، 84ٹرانزٹ اور 33رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ان پولیو ٹیموں کی موثرنگرانی کے لئے 464ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ای او سی کوآرڈینیٹرعاطف رحمان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام اداروں کے مابین باہمی رابطوں کی ضرورت پرزوردیااورکہاکہ انسدادپولیومہم کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب تمام ادارے مشترکہ کوششوں کویقینی بنائیں تاکہ اس موذی مرض کاخاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے امیدظاہرکی کہ قانون نافذکرنیوالے ادارے پولیو مہم کے سلسلے میں اپنے بھرپورتعاون کویقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ انسدادپولیوکی مسلسل اورکامیاب کاوشوں کے نتیجے میں صوبہ میں پولیوکے کیسزمیں نمایاں کمی آرہی ہے تاہم ہمارا ہدف صوبہ اورخطہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔