عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی طرف سے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا خیر مقدم۔بدیع الرحمن ضلعی صدر ٹی ٹی پی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک تحفظِ پاکستان کے ضلعی صدرچترال اور سنٹرل سیکرٹری اطلاعات بدیع الرحمن اور چترال کی کابینہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی طرف سے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔اُنہوں نے پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ اپر چترال کو ضلع کا درجہ ملنے سے وہاں کے بسنے والے لوگوں کو بہت سے سہولیات میسر آئینگے۔نیا ضلع بننے سے فنڈز،نئے ملازمت کے مواقع دستیاب ہونگے۔اس سے پہلے اپر چترال کے عوام کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تک رسائی میں انتہائی دقعت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ضلع بننے کے بعد وہاں پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بنے گا تو لوگ صحت کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کا اعلان کرنے کے بعد وہاں کے عوام کو سہولیات ،ملازمت اور فنڈز وغیرہ کی فراہمی میں غفلت نہ برتی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔