وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی طرف سے چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے فنڈز کی دستیابی کے لیے یقین دہانی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی آفس چترال میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھرنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک و دیگر متعلقہ افسران کوچترال میں ترقیاتی منصوبوں ، پاور پلانٹس اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی ۔اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویزخٹک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صرف زبانی کلامی اعلانات نہیں کرتے بلکہ کنکریٹ فیصلہ کرکے اس کا اعلان کرتے ہیں اور پھر عمل کرکے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ، معیار بلند کیا 70سال سے ناپید سہولیات دیں اور سب سے بڑھ کر پرائمری کی سطح پر انگلش میڈیم شروع کیا تاکہ غریب کا بچہ بھی امیر سے مقابلے کیلئے تیار ہو سکے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والے کاموں کو سرِاہا اورچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے فنڈز کی دستیابی کے لیے یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرچترال پولیس کی کارکردگی کوبھی سراہا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔