ڈی پی او چترال منصور کے نام کھلا خط

ڈی پی او چترال منصور کے نام کھلا خط

گلستان چترال میں داخل ہونے پر ہم آپکوباسیان چترال کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں

سب سے پہلا قانونی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف عملی میدان میں اُترنا پڑیگا کیونکہ یہاں چترال جیسے گلشن کے کلیوں کو کہلنے سے پہلے توڑڈالنے والے یہی منشیات فروش جو کہ نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں

جناب والا چترال جیسے مہذب معاشرے میں منشیات کا کالا دہندہ عروج پر ہے منشیات کے سُرماو نےاپنے کارندوں کے زریعے گلی کوچوں میں اپنے مکروہ کاروبار کو وسعت دیکر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں

اگر ایک طرف ایس ڈی پی او ظفراحمد اورایس ایچ او چترال تھانہ منیرالملک نے سمگلروں کا گیرا تنگ کیا ہے تو دوسری طرف ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم اور تھانہ ایس ایچ او بلبل حسن دروش نے جرائم پیشہ افراد کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کیا ہے ،جن کاحالیہ کارنامہ مغویہ چترالی خاتون کو ایبٹ آباد سے بمعہ اغوا کار پکڑکر چترال پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا

جناب منصور صاحب ایک نعرہ منصوری لگاکر میدان میں اُتریں دایئں باییں مضبوط اور مضبوط ٹیمیں آپکے ہمرکاب ہیں ،، دیر کس بات کی ،،،،بسم اللہ کیجیے ،،،،۔

فقط: صلاح الدین طوفان باغی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔