شہید سپاہی محمد ارشاد کو فوجی اعزاز کے ساتھ اُجنو میں سپر د خاک کردیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال سکاوٹس کے سپاہی محمد ارشاد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے علاوہ فوجی و سول افسران نے بھی شرکت کی۔ بعد میں آبائی قبرستان اُجنو تورکہو پہنچا کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا ۔ چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی ۔ میڈ یا سیل کے مطابق سپاہی محمد ارشاد کا حال ہی میں چترال سکاوٹس سے ٹل سکاوٹس میں تبادلہ ہوا تھا ۔جنھیں گزشتہ دن چترال سے ٹل جاتے ہوئے راستے میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دروش ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔