بونی پل روڈ پر پانی بہہ کر جم جانے کی وجہ سے مسافروں ، سکول اور کالج جاتے ہوئے بچوں کو مشکلات کا سامنا

بونی ( جمشید احمد)بونی پل روڈ کے سائیڈ پر بچھائے گئے پانی کی پائپ لائینوں میں پانی کی لیکیچ کی وجہ سے پانی سڑک میں ہمیشہ بہتے ہوئے صبح کے وقت انتہائی خاطرناک حد تک جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے صبح کے وقت بونی آتے ہوئے سینکڑوں مسافر گاڑیاں اورسکول بسیں پھسل جاتے ہیں جس سے مسافروں اور سکول کے بچوں کوروزانہ سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے کا بھی خطرہ ہے ۔معلوم ہوتاہے کہ سڑک پر کام کر نے والے ٹھیکہ دار کے مزدوروں کی سڑک کی مر مت اورکھودائی سے گہلی جاتے ہوئے پانی کی پائپ لائین متاثر ہوئے ہیں۔ سڑک کے کناروں پر خفاظتی نالے نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک میں بہتے ہوئے جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ راستہ انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرچکا ہے اس لیے متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جاتاہے کہ کسی قسم کی حادثہ رونما ہو نے سے پہلے اس پر غور کیا جائے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔