اے کے آر ایس پی واش پراجیکٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول وریجون موڑکھو میںworld Toilet day کے موضع پر ایک شاندار پروگرام ۔

موڑکھو( جمشید احمد)اے کے ار ایس پی واش پراجیکٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول وریجون موڑکھو میںworld Toilet day کے موضع پر ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت سابق انسپکٹر رحمت الاعظم نے کی جبکہ مہمان خصوصی ٹی ایم او مستوج کریم اللہ تھے پروگرام کا مقصد لوگوں میں باتھ روم استعمال کر نے کے حوالے سے آگاہی دینا تھا پروگرام میں سکول طلباء کے علاوہ علاقے کی معتبرات نے بھی شرکت کی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد حبیب نے مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیاں ذہنی اذمائیش کا مقابلہ ہوا جس میں مختلف سوالات پوچھے گئے گورنمنٹ ہائی سکول موژگول نے یہ مقابلہ جیتا۔ پروگرام میں مختلف مقرریں نے صفائی کے حوالے سے خطاب کیا ۔مولانا ظاہر شاہ نے قران اور سنت کے حوالے سے صفائی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ادارے کی طرف سے حسین احمد نے پروگرام کی اعراض مقاصد بیاں کی۔ مہماں خصوصی ٹی ایم او نے خطاب کیا علاقے میں صفائی کے حوالے سے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔صدر محفل سابق انسپکٹررحمت الاعظم نے خطاب کیا اورعلاقے میں اے کے ار ایس پی کی خدمات کو بے حد سراہا۔ اخر میں ونرز طلباء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔