پی ڈی ایم اے، پا رسا نے دہشت گردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن کی چا ر اضلاع کو 15,280,000 روپے معاوضے کی مدمیں جاری کر دیئے ۔

پشاور( چترال ایکسپریس ) صوبا ئی حکومت کی خصوصی احکامات کی روشنی میں پراونشل ڈیزاسٹرمنجمینٹ اتھارٹی ، صوبائی ادارہ برائے تعمیر نوبحالی و آبادی کاری (پارسا) نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دہشت گردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن میں امداد سے رہ جا نے والے چار اضلاع سوات، دیر اپر ، دیر لو ئر اور بو نیر میں ایک کروڑ ،باون لاکھ ، اسی ہزار روپے معاوضے کی مدمیں جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے لئے 5,360,000 ,بونیر 2,400,000،دیر لوئر3,120,000 اور دیر اپر کے لئے 4,400,000روپے جاری کردئے گئے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی سے ما لاکنڈڈ ویژن میں دو ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جبکہ سات ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔جس کے لئے پارسا نے ملا کنڈ ڈ ویژن کے بیشتر تبا ہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو پہلے ہی ادائیگی کر چکی ہے ۔
دہشت گردی سے جہاں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں وہاں انفراسٹرکچر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا۔ جس میں تعلیمی ادارے سر فہرست تھے ۔ان تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کا بیڑاہ بھی پا رسا نے اٹھایا جس نے اب تک دہشت گردی سے متاثرہ1 11 سکولوں کی تعمیر نو کا کام یو ایس ایڈ کے تعاون سے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔