پرواک ہیلتھ کیمپ کو برقرار رکھنے کے لئے گل فراز کی عارضی تقرری پرواک ہیلتھ کیمپ میں کیا جائے۔ عمائدین / وی سی پرواک

چترال ایکسپریس(رپورٹ: کریم اللہ )گزشتہ روز سپورٹ گروپ پرواک ہیلتھ کیمپ، ویلج کونسل پرواک اورعمائدین پرواک کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم ونائب ناظم اور اراکین ویلج کونسل پرواک،سپورٹ گروپ پرواک ہیلتھ کیمپ کےعلاوہ معتبرات نےبھی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے گزشتہ دس برسوں سے پرواک کےعوام کی مشکلات کو مدنظررکھ کرعارضی کیمپ کو برقرار رکھنے پرڈی ایچ اوزاور ڈی ایم ایس پی پی ایچ آئی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ ساتھ ہی اس کیمپ میں عوام کو بہتر انداز سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پرگل فراز اور آمنہ بی بی کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقع پر شرکاء ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراورڈی ایم ایس سے درخواست کی کہ وہ علاقے کے لوگوں کی مجبوریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیمپ کو مزید برقراررکھنےاوراس کے لئےادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں۔ شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ گل فراز کے پروموشن کے بعد یہاں سے تبادلہ ہوچکا ہے لہذاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ پرواک کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گل فراز کی عارضی تعیناتی پھر سے پرواک ہیلتھ یونٹ میں کردیں،تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہوسکے ۔ یاد رہے 600 گھرانوں پرمشتمل ویلج کونسل پرواک اپر چترال کا دوسرا بڑا ٹاؤن ہے۔بروغل اورشندور روڈ یہاں سے گزرنے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔اگرعلاقے سے یہ ہیلتھ یونٹ بھی ختم کردیا گیا تو عوام کے ساتھ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔