زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں ایک چترالی طالب علم بھی زخمی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پشاور کے زرعی یونیورسٹی کے ڈائیکٹوریٹ میں جمعہ کے روز دہشت گردوں کے حملے سے گیارہ لوگ شہید ہوئے۔

پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں کرنے والے تمام حملہ آور ہلاک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے گیارہ افراد شہید ، پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے، چترال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم فیاض الدین ولد محمد سراج الدین بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

فیاض الدین ولد محمد سراج الدین کا تعلق چترال  کے دروش سے بتایا جارہا ہے،آپریشن میں پاک فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا ، آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ زراعت کے پی پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، پاک فوج کے دستے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ 2 زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔