گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین کا مطالبات کی منظوری کے لئے کوغذی میں احتجاجی جلوس اور جلسہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین نے اتوار کے روز کوغذی کے مقام پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی جلوس نکالا اور واپڈا کالونی گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جس سے شریف حسین، اعجاز احمد،صفدر کاش اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے واپڈ انے جو تین کروڑ روپے کا پیکج کا اعلان کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور پاؤر ہاؤس کے ٹنل سے نکلنے والی اضافی پانی کو ابپاشی اور ابنوشی کے مقاصد کے لئے مقامی آبادی کو دستیاب کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی وجہ سے کئی مقامی مائکرو ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ بند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ان متاثرین کو فی الفور بجلی دی جائے۔ انہوں نے ٹاؤر پولز کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکج دینے ، کلاس فور اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر صرف مقامی افراد کو بھرتی کرنے اور کوغذی اور گولین کے عوام کو بجلی کی رائلٹی دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہابصورت دیگر کوہ کے عوام اس بجلی گھر کو 25دسمبر کے دن افتتاح کرنے نہیں دیں گے۔ بعدازاں جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔