ڈی سی چترال انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کریں۔حکیم خان
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سماجی کارکن حکیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ WSU ادارے کے عملے صر ف گھروں میں پانی بل تقسیم کرتے وقت نظرآتے ہیں ۔ جبکہ پانی کی صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی دنوں تک لوگ انگار غون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرگراندہ کے شروع میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے دولت خانہ کے آس پاس تمام لائنوں میں پانی نہیں آتے ہیں اس لئے کرایہ دارانتہائی مشکلات سے دوچار ہیں اس کے ساتھ کئی دوسرے علاقوں میں لوگ پانی کا بل ادا کرتے ہیں مگر پانی کا ایک بوند بھی نلکوں میں نہیں آتا،انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرسے درمندانہ اپیل کی ، کہ متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی جائے تا کہ پینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ حل ہو سکے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں