عمرہ زائرین کیلئےبائیو میٹرک کی پابندی ایک بار پھر یکم جنوری تک معطل

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے سفارتخانے نے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی پابندی ایک بار پھر یکم جنوری تک معطل کردی ہے۔ سعودی سفا ر تخانے کے بیان میں کہاگیا کہ سعودی سفارتخانہ اسلام آباد اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ مملکت سعودی عرب پاکستانی عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھلائی کو ہر چیز پرمقدم رکھتی ہے اورمطلع کردیناچاہتی ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کو کمپنی کے استعداد کار کی بہتری تک اورمکمل طریقے سے تیاری تک موخر کیا جاتا ہے۔ ایمبسی اس امر کی بھی یقین دہانی کراتی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اس مسئلے میں پاکستانی عوام کی عظیم بھلائی اور سہو لیا ت کو بہم پہنچانے میں ہمہ تن کوشاں ہے اور حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرموقع پر آرام اورآسانیاں بہم پہنچانے میں پوری طرح مصروف عمل ہے۔ اسی لئے بائیو میٹرک سسٹم کو یکم جنوری 2018 تک موخر کیا جاتا ہے تاکہ مذکورہ کمپنی اپنے لئے مزید دفاتر اور اپنی استعداد کار کو مزید بہتر بناسکے، مقررہ تاریخ سے پہلے تک عمرے کے تمام ویزے بائیو میٹرک کے بغیر لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔