پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پرچترال کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر نے اپنے اختیار ات کو استعمال کرتے ہوئے ہفتہ کے روز تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہزہائی نس 9دسمبر کو بونی اور گرم چشمہ میں عوامی اجتماعات سے ملاقات اور خطاب کرتیں گے ۔ جس کے پیش نظر اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات اور اساتذہ اس میں شرکت کریں گے۔ لہذا ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ہفتہ یعنی 9دسمبر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔