پرنس کریم آغا خان کا دورہ چترال؛ رکن قومی اسمبلی نے چترال کی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا

 چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے دورہ چترال ، پرتپاک استقبال کے بعد ایک ملاقات میں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے پرنس کریم آغاخان کی چترال میں ترقی میں دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پرنس کریم آغاخان سے چترال کی ترقی میں آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این)کے ذریعے مربوط ترقیاتی اقدامات کی درخواست کی۔ شہزادہ افتخار الدین نے وفاقی حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں چترال کی ترقی کے لئےاُٹھائے گئے اقدامات سے ہز ہائنس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے چترال کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ ایم این اےنے چترال کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر اے کے ڈی این اور ہزہائنس کا شکریہ ادا کیا اور چترال و گلگت بلتستان کی ترقی میں بالخصوص اور پاکستان کی ترقی میں بالعموم مزید مثبت کردار ادا کرنے کی گذارش کی۔ پرنس کریم آغا خان نے شہزادہ افتخار سے استفسار کیا کہ وہ کونسے شعبے میں جن میں وہ اے کے ڈی این کے مزید مثبت کردار چاہتے ہیں جسکے جواب میں شہزاہ افتخار الدین نے سیاحت کی ترقی، چترال میں معد نیات کے شعبے کی ترقی، چترال میں موجود پن بجلی کے وسیع ذرائع اور نوجوانو ں کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوالے سے مالیاتی امور میں خدمات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان امور پر توجہ دینے سے چترال کے وسیع طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔