بکرآباد بالا لنک روڈ منصوبہ تا حال تاخیر کا شکار عوام مشکلات سے دوچار،ڈی سی چترال سے نوٹس کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) بکرآباد بالا کا سڑک تخمینہ لاگت 15 لاکھ روپے جس کا افتتاح 20 اپریل 2017  بدست ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ہوا تھا ۔ اب تک مذکورہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بار بار توجہی نوٹس کے باوجود ڈسٹرکٹ ناظم، ویلج کونسل ناظمین جغور بکرآباد و دیگر نمائندہ گان علاقہ کی عدم تو جہ اور ٹال مٹول کی وجہ سے اب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔جو کام ہوا ہے وہ بھی غیر میعاری ہونے کی وجہ سے قلیل مدت میں سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے اور نکاسی آب کی ناقص بندوبست کی وجہ سے راہ چلتے مسافر شدیدمشکلات سے دوچار ہیں۔اہل علاقہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ سڑک تبدیلی کے دعویدار جماعت تحریک انصاف کے سابق صدر وامیدوار قومی اسمبلی عبدالطیف کی گزر گاہ ہے جو پچھلے کئی سالوں سے بکرآباد بالا میں رہائش پذیرہے افسو س کا مقام یہ ہے کہ وہ بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔ مذکورہ بالا سڑک کے حوالے سے اہل محلہ کے بار بار درخواست کے با وجود سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ بھی خاموش تما شائی کا کر دار ادا کر رہا ہے۔مذکورہ بالا مسئلے کے فوری حل کے لئے اہلیانِ بکرآباد بالا نے ڈپٹی کمشنر چترال سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کا نوٹس لیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔