اے سی چترال کا بازار میں چیکنگ کا سلسلہ جاری،غیر معیاری اور مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی پرمتعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی 

چترال نمائندہ چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے جمعرات کے روز چترال بازار اور مضافات میں دکانوں، ہوٹلوں، ریسٹورانوں اور میڈیکل اسٹوروں کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور مقررہ قیمت سے ذیادہ وصول کرنے اور نرخنامہ نہ رکھنے پر پانچ دکانوں کو سیل اور 13دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے 21دکانداروں کو نرخ نامے پر عمل نہ کرنے اور ناقص اشیاء آئندہ نہ بھیجنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ ذیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔اور بازار چیکنگ کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہےگا اے سی عبدالاکرم نے عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائد المعیاد،دونمبری ،نرخ نامہ نہ رکھنے اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقامی پولیس اور انتظامیہ کے پاس شکایات جمع کریں تاکہ اُن کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔