چھوٹے بڑے گوشت کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔جاری کردہ نرخ نامہ پرعمل درآمدنہ کرنے والوں کو جیل بھیج دیاجائیگا۔اے سی عبدالاکرم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے پیرکے روزقصائیوں کے دوکانوں پر چھاپے لگا کر صفائی کے ناقص انتظامات اورناجائزمنافع خوری پر انھیں 22ہزارروپے دستی جرمانہ کیااورپرائس لسٹ اپنے دکان میں نمایان جگہ پر آویزان کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے بڑے گوشت اوردیگراشیاء خوردنوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔جاری کردہ نرخ نامہ پرعمل درآمدنہ کرنے والوں کو جیل بھیج دیاجائیگاقانون سے کوئی بالاترنہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر چترال نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوام زیادہ قیمت ہرگزادانہ کریں بلکہ ضلعی انتظامیہ اورمقامی پولیس کوبروقت مطلع کریں قانون شکنوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہمیں عوام کامفادعزیزہے کاروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی کی ہرگزاجازت نہیں دیگی گران فروشوں کے خلاف سخت کاکاروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔