گولین گول بجلی گھر سے پورے چترال کو بجلی فراہم کرنا مرکزی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس ) گولین گول بجلی گھر سے پورے چترال کو بجلی فراہم کرنا مرکزی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔ محکمہ پیڈو فوری عملی قدم اٹھا کر اپر چترال کیلئے واپڈا سے بلا تا خیر بجلی خریدے اور اپنے 21 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کرے ۔ جس کا وہ پابند ہے ۔ چترال کے منتخب نمائیندے لوگوں کو ریلیف پہنچانے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہیں ۔ محکموں کی کار کردگی کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنا نے کا سلسلہ جاری ہے ۔2015 ؁ء سے اپر چترال کے صارفین بجلی کی نعمت سے محروم چلی آرہی ہیں ۔ صوبائی حکومت ، محکمہ پیڈوریشن بجلی گھر کی بحالی میں اپنی ناکامی پر چترالی قوم سے معافی مانگیں ۔ ان خیالات کا اظہار چترال کے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالا کبر چترالی نے ایک اخباری کے ذریعے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بروز، ایون ، لوٹکوہ ، شیشی اور آرندو یوسیزمیں ابھی تک بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر مہیا نہیں کئے گئے ہیں ۔ 35 میگا واٹ بجلی آخر کن کو دیا جا رہا ہے جو واپڈا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔