کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا گزشتہ روز کالاش ویلی کے بریر گاؤں کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ دن کالاش ویلی کے بریر گاؤں کا دورہ کیا ۔اور وہاں پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کرایا ۔جہاں علاقے کے غریب مریضوں کی مفت معائنہ کے ساتھ فری میڈیسن بھی مہیا کی گئی ۔ جس سے چار سو زیادہ مریض مستفید ہوئے۔کمانڈنٹ نے بریر ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔ اور ڈاکٹر یونس فیصل کی خدمات کو بھی سراہا ۔ البتہ ڈسپنسری کی انتظامی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ جہاں منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود ہیٹنگ کی کوئی انتظام موجود نہیں تھی۔انتظامیہ نے میڈیکل سٹاف کی بنیادی سہولیات کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ہیلتھ انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔ کہ وہ ڈسپنسری کی موجودہ حالات میں مثبت تبدیلی لائیں ۔اس موقع پر کمانڈنٹ نے چالیس مستحق گھرانوں میں مفت راشت تقسیم کی جبکہ طلباء میں قلم اور کاپیاں بھی تقسیم کی گئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔