وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے لئے تحصیل (تور کہو موڑکہو )ہیڈ کو اٹر موڑ کہو کے بجا ئے مناسب مقام پرمنتقلی کے لئے ضروری تجو یز 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز تو رکہو اور تریچ کے 10 ویلج کونسلوں کامشترکہ اجلاس زیر صدارت منہاج الدین وی سی ناظم شاگرام کی صدارت میں وی سی آفس شاگرام میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں عنوان بالا میں درج ایجنڈے پر رائے طلب کی گئی جس کی رُو سے متفقہ طور پر ایک قرارد اد پاس کی گئی
اجلاس میں نئے تحصیل کی ہیڈ کواٹر وریجون موڑ کہو کو قرار دینے کو ناقابل فہم اور قابل نظر ثانی دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا گیا جسکے مندر ذیل وجوہات بیان کئے گئے ہے جو درج ذیل ہیں ۔
(1) مذکورہ تحصیل ہیڈ کواٹر کے چھ میں سے پانچ یونین کونسلوں ( کھوت ، شاگرام ، تریج ،کوشٹ اویر)کے عوام افشیلز کو تحصیل ہیڈ کو اٹر کو اکثر کیلئے الگ اور ضلعی ہیڈ کواٹر کیلئے الگ روڈ پر سفر کر نا پڑیگا ۔ان یونین کونسلوں کو ضلعی ہیڈ کواٹر کی نسبت تحصیل ہیڈ کواٹر کو اکثر دور پڑتا ہے جو غیر مناسب ہے ۔
(ب)وریجون گاؤں قدرتی طور پر دریا ء کے اس پار واقع ہے اور آفات ذادہ علاقہ ہے اور سیلاب کی زد میں ہے ۔جہاں مین روڈ کا تصو ر نہیں اور پل کے دریا ئے برد ہو نیکا خد شہ ہمیشہ موجو د رہتا ہے ۔
(د) وریجون بنیادی سہو لیات سے محر وم پسماند ہ گاؤں ہے خاص کر کے پینے کے پانی کا قلت ہے ۔
(ہ) واریجون پہلے سے سیلابی ریلوں کے ذد میں رہنے والا آفات زادہ گاؤں ہے ماضی قریب میں بینک اور دفاتر سیلابی ریلوں کے زد میں�آچکے ہیں
(و) واریجون کو ہیڈ کواٹر قرار دینا ایک یونین کونسل کی مفاد کو پانچ یونین کونسل کی مفادات پر ترجیح دینے کی مترادف ہے
لہذا قرار داد ہذا کے ذریعے مندرجہ ذیل تجا ویز برائے تحصیل ہیڈ کواٹر (تور کہو موڑ کہو ) جناب والا کے خدمت میں پیش کی جاتی ہے ۔
(1) جنالی کوچ یا قاقلشٹ یہ تمام سہولیات جیسے سڑک ، بجلی کمے نیکیشن اور دیگر تمام سہولیات کا حامل ہے ۔ضلعی ہیڈ کواٹر کے نزدیک مین روڈ واقع اور تمام یونین کو نسلز کے لئے یکسان فاصلے واقع ہے ۔
(2) فری آف کاسٹ گورنمنٹ پر اپرٹی ہے ۔
(3) ضلعی ہیڈ کواٹر بونی: بونی ہونے کی صورت میں تحصیل اور ضلعی ہیڈ کو اٹر ایک بھی جگہ واقع ہونگے ۔ جو تمام سہو لیات سے مستفید ہے۔
(4) بمقام قاقلشٹ جو کہ پہلے ہی سے سرکاری ملکیت ہے اس مقام کا محل وقوع ( تور کہو موڑ کہو ) کے تمام دور افتادہ علاقوں کے لئے یکسان فیصلے پر ہے جو کہ پہاڑی علاقوں کے قدرتی آفات سے مکمل محفوظ ہے ۔
مندرجہ بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بمقام قاقلشٹ جو کہ سرکاری اراضی ہے تحصیل موڑکہو تور کہو کے ہیڈ کواٹر کے تمام سرکاری دفاتر کے لئے انتہائی موضو ع ہے ۔
لہذا پر زور التماس ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد اور آفس اور آفیشلز سہولیات اور تحفظ کے پیش نظر موجو دہ قرار داد پر عمل درآمد کر کے احکامات صادر فر ما کر مشکور فرمائیں۔

دستخط شرکا ء
(1) منہاج الدین ناظم شاگرام
(2) میر نظام الدین نا ظم کھوت بالا
(3) عبدالحمید ناظم کھو ت پائین
(4) علی شان احمد ناظم واشچ
(5) نذیر خان نائب ناظم ریچ
(6) محمد شفیع اللہ ناظم مڑپ
(7) سید خان ناظم ورکوپ
(8) ابصار ولی ناظم ریچ
(9) قاضی حبیب الرحمن نائب ناظم شاگرام
(10) زور آور خان ناظم مداک
(11) نظار احمد خان ناظم تریج
(12) میر اشرف خان ناظم تریج پائین
(13) جہانزیب الرحمن یوتھ کونسلر مداک
(14) وسیع الدین یو تھ کونسلر واشچ
(15) عبدالقیوم بیگ سابقہ ناظم یو سی شاگرام
(16) سیف اللہ سابقہ ناظم یو سی شاگرام

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔