بونی پل کے قریب مستوج روڈ پر لینڈ سلائڈنگ ! کسی بھی وقت تباہ کن حادثے کا امکان

بونی(رپورٹ: کریم اللہ

بونی پل سے چند میٹر کے فاصلہ پر مستوج روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سڑک روز بروز تنگ اور دشوار ہوتے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا جان لیوا حادثہ رونما ہونے کے امکانات ہے۔ چونکہ بونی پل کے قریب واقع دریانو کے مقام پر زمین مسلسل ٹوٹ پھوٹ کر نیچے آرہے ہیں لیکن ابھی تک محکمہ سی این ڈبلیو اور منتخب نمائندوں کو اس مقام پر منصو بہ بندی کرکے سلائیڈنگ کو روکنے کے لئے حفاظتی پشتہ تعمیر کرنے کی زحمت نہیں کی ،ساتھ ہی ساتھ ان دنوں سلائیڈنگ کے اس مقام پر بڑی مقدار میں نمی کے اثرات ظاہر ہوئے ہیں جو کہ سلائیڈنگ میں مزید اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔اگر برف باری شروع ہوئی تو کسی بھی وقت مستوج روڈ کا مزید سلائیڈنگ کی وجہ بند ہونے کے امکانات ہے جبکہ روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑرہی ہے ۔عوامی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ محکمہ سی این ڈبلیو،ایم پی اے مستوج اور تحصیل ناظم اس صورتحال کاجائزہ لے کر جلد ازجلد اس سڑک کی کشادگی کو یقینی بنائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونےکی صورت میں تمام تر ذمہ داری محکمہ سی این ڈبلیو، ایم پی اے اپر چترال اور تحصیل ناظم پر عاید ہوگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔