تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس تحصیل امارت کے عہدے پر بحال،تحصیل ناظم کے خلاف بار بار عدم اعتماد کی تحریک لانے سے جماعت کو نقصان ہوگا۔صوبائی جنرل سیکرٹری جے یو آئی شجاع الملک۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت نے تحصیل ناظم مو لانا محمد الیاس کو جے یو آئی چترال کے تحصیل امارت کے عہدے پر بحال کردیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک کی طرف سے ضلعی امیر وجنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام چترال کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کے خلاف بار بار عدم اعتماد کی تحریک لانے سے جماعت کو نقصان ہوگا اگر ضلعی جماعت کو شکایت ہوتو صوبائی جماعت کو آگاہ کریں تاکہ مناسب کاروائی ہو۔اور اپیل کے بنا پر مولانا محمد الیاس کو تحصیل امارت کے عہدے پر بحال کرتے ہیں تاکہ جماعتی نظم کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔مولانا شجاع الملک کے اس فیصلے سے قائم مقام صوبائی امیر جے یو آئی کفایت اللہ نے بھی اتفاق کیا ہے۔جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال کے کارکنان نے صوبائی قیادت کے فیصلے کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیاہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔