عمران خٓان نے بشریٰ بی بی کو شادی کی پیشکش کی ہے، پی ٹی آئی

چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔

تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کی اس پیشکش پر حتمی جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔

View image on Twitter
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔ تحریک انصاف کے مطابق اگر بشریٰ بی بی نے شادی کی پیشکش قبول کی تو عمران خان اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔دوسری جانب دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ کا پروگرام ’لیکن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سو  نہیں، دو سو فیصد پراعتماد ہیں کہ عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے اور یہ شادی بشریٰ بی بی کے ساتھ ہی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز دی نیوز اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے سالِ نو کے موقع پر تیسری شادی کی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے اس کی تردید کی تھی اور کچھ نے فقط یہ کہا تھا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے۔

بیان میں دی نیوز کی خبر پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے اسے قیاس آرائی قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس خبر میں عمران خان کی ذاتی زندگی اور ایک ایسی خاتون کا ذکر کیا گیا جن کی لائف پبلک نہیں ہے۔

بیان میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ بشری مانیکا کو عمران خان نے شادی کا پیغام دیا ہے اور بشری مانیکا نے ت اپنے خاندان اور بچوں سے مشاورت اور حتمی فیصلے لیے ان سے وقت مانگا ہے۔

عمران خان کے ترجمان نے مطابق میڈیا کی جانب سے اس خبر نے عمران خان اور بشری مانیکا کے بچوں پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈالا ہے۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا گیا کہ وہ اس من گھڑت خبر پر جیو نیوز اور جنگ گروپ کے مالک میر خلیل الرحمن کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔