گذشتہ دو سالوں کے دوران ضلع پشاورکوپولیو فری رکھناپولیو کے خاتمہ کی جانب ایک اہم کامیابی ہے۔ڈی سی پشاور

پشاور(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب خان نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران ضلع پشاورکوپولیو فری رکھناپولیو کے خاتمہ کی جانب ایک اہم کامیابی ہے اور صوبے کے اس مرکزی خطے کو پولیو سے پاک رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہارسال رواں کی پہلی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پربی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، یونیسیف کی ڈپٹی ٹیم لیڈر ہماعارف، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رضوان، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکڑ مختیار زمان، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود، فارمیسی منیجر شوکت سعد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ انسداد پولیو کی راہ میں متعدد چیلنجز کے باجود فروری 2016سے اب تک ضلع پشاور میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو انسداد پولیو کی جانب ایک اہم کامیابی ہے جس کا تمام تر سہرا پولیو ورکرز کے سر ہے اور اس سے صوبے کے اس مرکزی ضلع میں متواتر پولیو مہمات کے موثر اور کامیاب ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے یہ نہ صرف پشاور بلکہ صوبہ اور پورے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے نکتہ آغاز ہے جس کے لئے ٹیم ورک کے ساتھ پوری محنت، لگن اور عزم سے کام کیا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر مختیار زمان نے انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے عملہ اور اہلکاروں کو بھرپورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے معاشرہ کے تمام طبقات کو آگے آنا ہوگا تاکہ قوم کے مستقبل کو عمربھر کی معذوری سے محفوظ کیا جاسکے تقریب میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رضوان نے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ اداروں کی موثر کاوشوں اور کڑی نگرانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔