پی ٹی آئی دروش تحصیل کے لئے الگ کابینہ تشکیل نہ دیا گیا تودروش سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ احتجاجاًاستعفیٰ دیں گے۔سینئر رہنماؤں کا اجلاس سے خطاب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف دروش کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سینئر نائب صدر حاجی گل نواز منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی امور پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا۔اجلاس میں کافی غور وخوص کے بعد متفقہ طورپرقراردادمنظور کیا۔
1۔اجلاس میں دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر پاکستان تحریک انصاف دروش کے اراکین نے صوبائی حکومت خاص کر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
2۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف دروش کے تمام ورکرز نے پُرزور مطالبہ کیا کہ دروش تحصیل کیلئے کابینہ تشکیل دی جائے۔تاکہ دروش کے پارٹی ورکرز کے تحفظات اور خدشات کا ازالہ کیا جائے اور پارٹی کو انتشار سے بچایا جائے۔
3۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ خدا نخواستہ کسی سازش کے تحت دروش تحصیل کے لئے الگ کابینہ تشکیل نہ دیا گیا تودروش سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ احتجاجاًاستعفیٰ دیں گے۔جس کی تمام تر زمہ داری محمود خان پر عائد ہوگی۔
4۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ تشکیل نہ دیا گیا اس وقت تک یوسیز کے کابینہ نہیں بنائے جائیں گے اور یوسیز کابینہ کو تحصیل سے مشروط کیا گیا۔
اجلاس میں سینئر رہنماؤں اور ورکرز نے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دروش کے پارٹی ورکرز کی تحفظات کو دور کریں اور دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے،بصورت دیگر پارٹی کے اندر اختلافات ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔