محکمہ پیڈو معاہدے کو عملی شکل دیکر اپر چترال اور یوسی کوہ کیلیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے، محمد کوثر ایڈوکیٹ

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم ()تحصیل چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے پیڈو حکام پر زور دیا  ہے کہ یوسی کوہ اور اپر چترال میں پیڈو کی ٹرانسمشن لائن پہلے سے موجود ہیں انھیں مرمت کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ پیڈو حکام جنہیں واپڈا سے معاہدہ کرکے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چترال آمد اور گولین گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی افتتاح کے موقع پر یوسی کوہ اور اپر چترال سمیت پورے چترال کو بجلی فراہم کرنے کی ہدایات وفاق کی طرف سے ملی ہیں مگر پیڈو حکام ابھی تک معاہدے کو عملی شکل دینے میں پس و پیش کر رہی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ محمد کوثر ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عنقریب چترال کا دورہ کرنے والے ہیں لہذا انکی آمد سے پہلے معاہدے کو عملی شکل دی جائے تاکہ یوسی کوہ اور اپر چترال کو بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خصوصی دلچسپی سے لواری ٹنل پہ بیس ارب سے زائد روپے خرچ کرکے گزشتہ سال اسکا افتتاح کیا تھا مگر اب بھی چترالی مسافروں سے آتے اور جاتے وقت ناروا سلوک کیا جاتا ہے، انھیں گھنٹوں ٹنل کے باہر سخت سردی میں انتظار کی زحمت دی جاتی ہے یہ قابل مذمت ہے، لہذا ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اسکا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرے۔محمد کوثر نے مزید کہا کہ کچھ کام ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی صوابدید میں آتے ہیں مگر ہم انکا گلہ وفاقی حکومت سے کرتے ہیں۔محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت پر زور دیا کہ وہ چترال سے پشاور کرایوں کا نوٹس لےاور مناسب سرکاری ریٹ مقرر کرکے اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے، ورنہ پرائیوٹ اڈہ مالکان اور ڈرائیورز عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔