چترال فٹبال کلب کے زیر انتظام اسلام آباد میں چترال فٹ بال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا

 اسلام آباد(چترال ایکسپریس) چترال فٹبال کلب کے زیر انتظام اسلام آباد میں چترال فٹ بال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے لیے اختر اقبال سی ای اوAKF اور  معراج علی جان کی انتھک کوششوں سے چترال فٹبال کلب نے F-7/1 میں واقع فٹ بال گراؤنڈ پانچ سال کے لیے سی ڈی اے سے لیز پر حاصل کر لیاگیا ہے۔
       اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ دنوں چترال کے معروف ٹاؤن ڈیویلپر اور چترال ایسوسی ایٹس کے سی ای او سلطان ولی نے ایک تقریب میں کیا۔تقریب میں چترال یوتھ فورم کے عہدیداران اراکین اور راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم فٹ بال شائقین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر چترال یوتھ فورم آصف علی تاج نے چترال یوتھ فورم کے اعراض او مقاصد بیان کی اور اپنے قیام سے لیکر اب تک کی کارکردگی بیان کی۔
   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان ولی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے بلکہ نوجوانوں کو غیر سماجی سرگرمیوں کی طرف راغب ہونے سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے چترال یوتھ فورم کے اس اہم اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی اور فورم کے لیے دو لاکھ روپے ڈونیشن کا بھی اعلان کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔