گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل،اس ہفتے کے اواخر تک بجلی ٹرانسمیشن لائن میں چھوڑ دیا جائے گا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جہاں پیر کے روز سے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کی ٹربائین سمیت دیگر حصوں کا میکینکل ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ بجلی گھر کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایا ہے کہ میکینیکل ٹیسٹ عنقریب ہوگا جس کے ابتدائی طور پر مثبت رپورٹ آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگلا مرحلہ الیکٹریکل ٹیسٹ کا ہے جس کے دوران یونٹ کے جنریٹر اورمتعلقہ حصوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی اور اس ہفتے کے اواخر تک بجلی ٹرانسمیشن لائن میں چھوڑ دیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔