انتقال پُرملال۔چترال کے معروف شخصیت (مشہور ہوٹل والے) حاجی ملفت خان حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے معروف شخصیت (شاہی بازار کے مشہور ہوٹل والے) حاجی ملفت خان بدھ کے روز اپنے آبائی گاؤں بکر آبادمیں اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ وہ ٹھیکہ دار شرافت خان اور ماسٹر شیر نبی کے بھائی، چترال بازار میں دکاندار اعجاز احمد کے چچا اور جماعت اسلامی کے رہنما اسعد کامران اور صدیق احمدکے سسر تھے۔ انہیں جمعرات کے روز بکرآباد کے قبرستا ن میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔