وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپرچترال میں پی ٹی آئی کی الگ ضلعی وتحصیل کابینہ بنانے کی منظوری دےدی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف کے ایک بیس رکنی وفد نے پارٹی کے سینئررہنمارحمت غازی کے زیرقیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ، گولین گول بجلی گھر،اپرضلع، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی،ریشن پاورہاوس اوردیگرامورپرتفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے وفدکویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ گولین گول بجلی گھرسے اپرچترال کوبجلی دینے کے لئے واپڈاکے ساتھ تمام امورنمٹایاجائے گاپیڈوصارفین کو کوترجیحی بنیادوں پربجلی دی جائے گی اورریشن ہائیڈوپاؤرمیں بھی کام شروع کیاچکاہے کام کی رفتارکومزیدتیزکرنے کی ہدایت کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے پیڈوملازمین کی مستقلی کا بھی یقین دہانی کی۔وفدکے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے اپرچترال میں پی ٹی آئی کی الگ ضلعی کابینہ بنانے کی منظوری دی اورتحصیلوں میں بھی نئی تنظیم سازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپس میں صلح مشورہ کرکے عہدوں کی حتمی لسٹ پیش کریں جس پرغورکیاجائے گاتمام فیصلے ورکروں کے مرضی سے کی جائے گی ۔وفد نے وزیراعلیٰ مطالبہ کیاکہ اپرچترال میں تحصیل موڑکہوکانوٹفیکیشن ہوچکاہے جس میں تحصیل ناظم بھی الگ بنانے کامنظوری دی جائے ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل مستوج میں تحصیل ناظم بنانے کی پوزیشن میں ہے۔جس پروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بلدیاتی ایکٹ کے تحت فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے حوالے سے بھرپورکرداراداکرنے کاوعدہ کیاوفدمیں سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندرالملک،ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم،(ر)صوبیدارمیجرمیربہادر،خیرمحمد،سہیل ،محمداسلم شیروانی ،محمدہاشم ،زاربہار،حبیب انوار،حاجی مختاراوردیگرشامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔