اہلیان بیوڑی کا میڈل سکول کی اپگریڈیشن کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چیئرمین پی ٹی سی کونسل بیوڑی میرحسام الدین،وی سی چیئرمین کلکٹک،یوتھ کونسلربیوڑی روح اللہ،سابقہ کونسلر سیف الرحمن،گل حبیب،علی خان ودیگر نے اہلیان بیوڑی اور عوام بیوڑی کی طر ف سے اہلیان علاقہ کا دیرنہ مطالبہ میڈل سکول کی اپگریڈیشن کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ اداکیا۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے سلیم خان نے علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ  حل کیا،ہمارے بچے 14کلومیٹر دور،وی سی سوئیر پیدل جاکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔عوامِ بیوڑی ایم پی اے سلیم خان کے اس خدمت کو کھبی نہیں بھولینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔