ایس ایس ٹی اساتذہ مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج

چترال ( محکم الدین ) ایس ایس ٹی کیڈر کے اساتذہ نے اُن کے مطالبات کے حق میں منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بھر پور احتجاج کرنے اور بنی گا لہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔جمعہ کے روز بڑی تعداد میں ایس ایس ٹی اساتذہ نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس ٹی ایسو سی ایشن کے صدر وقار احمد ،آل ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کے صدر مظفر الدین نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ 2015کو معراج ہمایون کی وساطت سے ایس ایس ٹی اساتذہ کے کیڈر کے حق میں جو قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کی گئی ،ااُس کی توثیق سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نے بھی کر دی تھی ۔ اس کے ساتھ ایبٹ آباد ہائی کورٹ نے بھی اسے جائز قرار دیا تھا ۔ لیکن ان تمام قرادوں کی منظوری کے باوجود تاحال اُن پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ۔ جو کہ قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت کی اس بے حسی کی وجہ سے ایس ایس ٹی اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت بلاتاخیر اپنے پاس کردہ قراردادوں پر عملدر آمد کرکے ایس ایس ٹی اساتذہ کا مطالبہ حل کرے ۔ بصورت دیگر 26جنوری 2018سے پشاور پریس کلب کے سامنے اور 4فروری کو بنی گالہ میں دھرنا دیا جائے گا ۔ اور مطالبے کے حق میں ہر قسم کی قربانی دی جائے گی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔