گولین گول ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کی ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ 23جنوری سے لوڈ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور صارفین کو بجلی مل جائیگی۔پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گولین گول ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کی ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ کل 23جنوری سے لوڈ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور مرحلہ وار مختلف گاؤں تک بجلی کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی نے بتایاکہ ٹرانسمیشن لائن پر لوڈ کو بتدریج بڑہایاجاتا رہے گا جوکہ 500کلوواٹ سے شروع ہوگی اور ہر مرحلے میں اتنی ہی مقدارمیں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پیسکو کے ساتھ تکنیکی امور طے کئے گئے ہیں جن کے مطابق وہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی حاصل کریں گے اور یوں لوڈ ٹیسٹ کا عمل بھی جاری رہنے کے ساتھ صارفین کو بجلی ملتی رہے گی۔ انہوں نے بجلی کے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی کی وولٹیج بڑھانے کے لئے جو بھی آلات ستعمال کرتے رہے ہیں، ان کو لائن سے منقطع کروادیں جوکہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔