آئی ایس ایف چترال کے بانی صدر مرتضی عزیز کا پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

 پشاور (چترال ایکسپریس) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن چترال کے بانی اور آئی ایس ایف ڈگری کالج چترال کے سابق صدر مرتضی عزیز نے تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے باقاعدہ طورپر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس سلسلے میں ایک شمولیتی اجلاس پی ایس ایف کے صوبائی رہنما سلیم یوسف رومی کی قیادت میں پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں پی ایس ایف چترال کے اراکین کی کثیر تعداد شامل تھیں تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پی ایس ایف خیبر پختونخواہ کے موجودہ جنرل سیکرٹری اور سابق صدر پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی محمد ریاض یوسفزئی تھے جبکہ پی وائی او چترال کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد اخوند کے بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او چترال کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد اخوند نے مرتضی عزیز کو پارٹی میں خوش آمدید کہا جبکہ ریاض یوسفزئی نے ان کو ہار اور ٹوپی پہنائے ۔تقریب سے خطاب میں ریاض یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم صوبائی سطح پر پی ایس ایف میں اسٹیڈی سرکلر شروع کرنے جارہےہیں جس کا آغاز پشاور یونیورسٹی سے کیا جائے گا جبکہ باقی اضلاع تک توسیع دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم جیالوں کو نظریاتی طور پر ٹرین کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پی پی پی کا جیالا ملکی صورتحال اور بین الاقوامی امور سے متعلق آگاہی رکھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔