چترال کڑوپ رشت اڈہ کے انتظامیہ کی طرف سے گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی آمد پر دیگے تقسیم

چترال(نمائندہ آئین) گولین ہائیڈل پاور سٹیشن اپریشنل ہو گیا ۔ چترال شہر میں بجلی کی آمد پر جشن کا سماں ، دیگ اور مٹھائیاں تقسیم کیے گئے ۔ چترال کے لوگوں کو گذشتہ بیس سالوں سے لوڈ شیڈنگ کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالاخر روشن دن دیکھنے پڑے ۔ اور گولین ہائیڈل سٹیشن کے 108میگاواٹ کی پہلی یونٹ نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ چترال کڑوپ رشت اڈہ کے انتظامیہ ، بشیر احمد ،ظاہر شاہ اور صدر ڈرائیور یونین قاضی محمد جلال الدین ، نائب صدر الطاف محمد نے بجلی کی آمد کی خوشی میں دیگے تقسیم کی۔اُن کی طر ف سے بجلی کی کی آمد پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا۔اُنہوں نے اس موقع پر اہلیان چترال کو دلی مبارکباد پیش کی اور بجلی کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔